کینیڈا کے دارالحکومت ٹورنٹو کی ایک مسجد کے نگران کو چھری کے وارکرکے شہید کردیا گیا۔
ٹورنٹو پولیس کے مطابق مسجد کے نگران پراس وقت حملہ کیا گیا جب وہ نماز کے بعد مسجد سے نکل رہے تھے، حملہ آور واردات کے بعد فرار ہو گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مسلم آرگنائزیشن آف ٹورنٹوکے اندر باہر سے شواہد اکٹھےکر رہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے تفتیش کر رہے ہیں کہ یہ منافرت پر مبنی جرم ہے یا واردات کی کوئی اور وجہ ہے؟
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ حملہ آور درمیانی جسامت کا تھا اوراس نے کالے رنگ کی ہوڈی اور ڈارک رنگ کی پینٹ پہن رکھی تھی۔