مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کالعدم کرانے کیلیے نئی درخواست دائر کی تھی۔فائل فوٹو
محمد زبیر میرے ترجمان رہیں گے۔فائل فوٹو

’’نواز شریف کو نیب میں کیاخوراک دی جاتی رہی،تحقیق ہونا باقی ہے‘‘

سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزداری مریم نوازنے ٹویٹرپر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”ابھی تو یہ تحقیق ہونا باقی کہ گھرکا کھانا بند کرکے نواز شریف کو نیب میں کیاخوراک دی جاتی رہی کہ یکا یک ان کی بیماری میں شدت آگئی۔

انہوں نے لکھا کہ ان کے پلیٹ لٹس خطرناک حد تک گرگئے اورانہیں ہارٹ اٹیک ہوا، سوال تو یہ بھی ہے کہ کال کوٹھڑی میں بند تنہا قیدی کرونا وائرس کی زد میں کیسے آگیا ؟۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ احتساب عدالت کی جانب سے جاری کیے جانے والے نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری لندن پہنچادیے گئے۔

نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پاکستانی ہائی کمیشن لندن کو موصول ہوگئے جس کے بعد ہائی کمیشن نے وارنٹ گرفتاری نواز شریف کے رہائشی پتہ پر پوسٹ کردیے۔

اظہر جاوید کے مطابق احتساب عدالت نے میر شکیل الرحمن اراضی اسکینڈل میں نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ پاکستان ہائی کمیشن لندن کا نمائندہ پیرکو یہ وارنٹ ایون فیلڈ ہائوس بھی پہنچائے گا۔