دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 2 کروڑ 84 لاکھ سے زائد افراد صحت یاب ہوئے۔فائل فوٹو
دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 2 کروڑ 84 لاکھ سے زائد افراد صحت یاب ہوئے۔فائل فوٹو

 دنیا بھر میں کورونا سے 2 کروڑ 90 لاکھ افراد متاثر

دنیا بھر میں کوروناوائرس کے باعث 2 کروڑ 90 لاکھ سے زائد افراد متاثراور9 لاکھ 25 ہزار جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 2 کروڑ 84 لاکھ سے زائد افراد صحت یاب ہوئے اوراس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 72 لاکھ 8 ہزار 604 رہ گئی ہے۔

امریکہ میں کورونا مریضوں کی تعداد 66 لاکھ 76 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اورگزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 519 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ امریکہ میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 98 ہزار128 ہو گئی ہے۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 47 لاکھ 54 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ بھارت میں مزید ایک ہزار 108 افراد ہلاک ہونے سے اموات کی مجموعی تعداد 78 ہزار614 ہوگئی ہے۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 43 لاکھ 15 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 736 افراد ہلاک ہوئے اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار 274 ہوگئی ہے۔

روس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں 10 لاکھ 62 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار 578 ہو گئی ہے۔

پیرو میں بھی 7 لاکھ 22 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 30 ہزار 593 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چھٹے نمبر پر ہے جہاں 22 ہزار 734 اموات ہوئی ہیں جبکہ 7 لاکھ 8 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہزار 427 ہو گئی ہے جبکہ 6 لاکھ 48 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 6 لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 70 ہزار 604 اموات ہوئی ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 29 ہزار 747 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 5 لاکھ 76 ہزار 697 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس 11 ہزار 263 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 5 لاکھ 46 ہزار 481 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11 ہزار 895 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 4 لاکھ 32 ہزار 666 ہو گئے۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 23 ہزار 29 ہوگئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 3 لاکھ 99 ہزار 940 ہو گئے۔

فرانس میں کورونا وائرس 30 ہزار 910 زندگیوں کے چراغ گل کر چکا ہے جبکہ یہاں 3 لاکھ 73 ہزار 911 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 41 ہزار 623 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 65 ہزار 174 ہو چکی ہے۔

بنگلا دیش میں کور ونا وائرس نے 4 ہزار 702 افراد کی زندگی کا خاتمہ کر دیا ہے جبکہ یہاں 3 لاکھ 36 ہزار 44 کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 4 ہزار 240 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 25 ہزار 50 تک جا پہنچی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 1 ہزار 481 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 379 ہو گئی۔