اسلام آبادہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل سیشن جج جہانگیراعوان کے فائرنگ کے واقعہ پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ کئی بار کہہ چکے ہیں اس شہر میں لاقانونیت ہے ،ریاست کی رٹ بھی تو کہیں ہونی چاہیے ، ریاست بھی تو کسی چیز کی ذمے داری لے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج جہانگیراعوان کے فائرنگ کے واقعہ کی اسلام آبادہائیکورٹ میں گونج سنی گئی ۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے دیکھا کل ریڈزون میں کیا ہوا؟، ریڈ زون میں ایک بندہ فائرکررہا ہے ،چاہے اس کی کوئی بھی وجہ ہو،ریڈ زون میں لڑائی کا دوسرا فریق بھی بااثر ہے ۔
چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ یہ تمام بڑے آدمی کمپرومائز کیوں کرجاتے ہیں؟ ،کبھی نہیں سنا کسی مہذب معاشرے میں ایسے کمپرومائز ہوتے ہیں۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ کئی بار کہہ چکے ہیں اس شہر میں لاقانونیت ہے،ریاست کی رٹ بھی تو کہیں ہونی چاہیے ،ریاست بھی توکسی چیزکی ذمے داری لے۔