ریڈ زون میں پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی عابدہ راجہ کے شوہر چوہدری خرم اور ایڈیشنل سیشن جج میں ہاتھا پائی اور مارکٹائی ہوئی۔
سوشل میڈیا پر پٹرول پمپ پر ہونے والے اس جھگڑے کی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید رنگ کی بڑی گاڑی اچانک سے آ کر رکتی ہے اوراس میں سے ایک شخص اترکر سیدھا سامنے کھڑی سفید رنگ کی گاڑی میں بیٹھے شخص پر حملہ کر دیتاہے تاہم اس کے بعد مجبور ی میں وہ شخص اپنی جان کی حفاظت کرنے کیلیے ہوائی فائرنگ کرتا ہے۔
#Islamabad Additional Session Judge Malik Jahangir attacked by Ch Khurrum, husband of #PTi MPA Abida Raja.
ASJ has injuries on head and face.
ایم پی اے کے شوہر کو طاقت کا نشہ۔
پراڈو سے نکل کر جج پر حملہ۔۔ pic.twitter.com/m1KTh4K4IE— Arshad Sharif (@arsched) September 13, 2020
جج ملک جہانگیر جیسے ہی پستول کھڑکی سے باہر نکال کر ہوائی فائرکرتے ہیں تو چوہدری خرم گاڑی کے آگے دوڑ لگا کر دوسری جانب پٹرول ڈالنے والی مشینوں کے پیچھے جا کر کھڑے ہو جاتے ہیں تاہم چند ہی لمحوں کے بعد کالے رنگ کے لباس میں ملبوس دو افراد بھی آتے دکھائی دیتے ہیں ۔ فائرنگ سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا ۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پرجائے وقوعہ پر پہنچی اورایس ایچ او تھانہ سیکریٹریٹ اپنے ہمراہ چوہدری خرم کو پولیس اسٹیشن لے گئے۔
اس کے بعد کی جج کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے جسے سینئر صحافی ارشدشریف نے جاری کیاہے۔
اس پر تو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کا فوری نوٹس بنتا ہے https://t.co/e5gQ4EBYRI
— Asmatullah Niazi (@AsmatullahNiazi) September 13, 2020
سینئر صحافی ارشد شریف نے ٹویٹر پر جج ملک جہانگیر کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ بیڈ پر لیٹے ہیں اور ان کے ناک پر زخم واضح دکھائی دے رہاہے جبکہ ان کی ٹانگ پر بھی پٹی لپٹی ہوئی ہے اور وہ بے سدھ بیڈ پر لیٹے ہوئے ہیں۔