وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ سانحہ موٹروے نے پوری قوم کو ہلا دیا ہے،بچوں کے سامنے جو ہوا اس سے صدمہ پہنچا،جنسی زیادتی کرنے والوں کو سرعام پھانسی دینی چاہیے ،جنسی زیادتی کرنے والوں کو عبرت ناک سزائیں دی جائیں ۔
وزیراعظم عمران خان نےایک انٹرویو میں کہاکہ نوازشریف خود واپس نہیں آئیں گے،نوازشریف کو واپس لانے کیلیے پوری کوشش کریں گے ۔
وزیراعظم نے کہاہے کہ منتخب میئر کو لانے سے کراچی کا مسئلہ حل ہو گا،کراچی کو ٹھیک کرنا بہت ضروری ہے، کراچی صرف سندھ کا نہیں پاکستان کا انجن آف گروتھ ہے ، نہیں جانتا سندھ حکومت کا کیا مسئلہ ہے ۔
وزیراعظم نے کہاکہ فیٹف میں بلیک لسٹ ہوئے تو معیشت بیٹھ جائے گی ،اپوزیشن نے سوچا فیٹف میں یہ مان جائے گا مگر میں بلیک میل نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا ون پوائنٹ ایجنڈااپنے لیڈرز کی کرپشن بچانا ہے ،اپوزیشن کسی بھی طرح این آر او چاہتی ہے ،مولانا فضل الرحمان کنٹینر لے کر آئے تو سب اس پر سوار ہو گئے ،ان کا مقصد یہی تھا کہ عمران خان چلا جائے یا حکومت چلی جائے ،قائداعظم فلسطین کیساتھ کھڑے تھے ہمیں بھی ان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔
وزیراعظم نے کہاکہ بدقسمتی سے ہمارے اندر بھی کچھ لوگ ہیں جو وزیراعلیٰ بننا چاہتے ہیں،چیلنج کرتا ہوں ہمارے وزیروں اورعثمان بزدار نے کرپشن نہیں کی ،عثمان بزدار شہبازشریف کی طرح میڈیا پر پیسہ نہیں لگاتا۔
عمران خان نے کہاکہ اپوزیشن نے ملک کو کنگال کیا اورپھرکہاحکومت فیل ہو گئی ،انہوں نے کہاکہ موجودہ آئی جی پرفارم کریں گے تو رہیں گے،سی سی پی او پربڑا شور ہوا،عمر شیخ کو لانے کی ضرورت اس لیے محسوس ہوئی پولیس قبضہ گروپ سے ملی ہوئی ہے۔