ایڈیشنل سیشن جج ملک جہانگیر کا پی ٹی آئی رہنما سے جھگڑا ہوا تھا۔ ۔فائل فوٹو
ایڈیشنل سیشن جج ملک جہانگیر کا پی ٹی آئی رہنما سے جھگڑا ہوا تھا۔ ۔فائل فوٹو

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے زخمی جج جہانگیر اعوان کو معطل کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ایڈیشنل جج جہانگیر اعوان کو ریڈ زون میں فائرنگ کرنے پر معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے پنجاب سول سرونٹس رولزکے تحت ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان کو ریڈ زون میں فائرنگ کرنے پر تاحکم ثانی معطل کردیا ۔ جج جہانگیر کو معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی جس میں اسلام آباد کے ریڈ زون میں 2 گاڑیوں کے ڈرائیورز کے درمیان کراسنگ کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی۔ ایک گاڑی تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی عابدہ راجہ کے شوہر چوہدری خرم چلارہے تھے جب کہ دوسری گاڑی کو ایڈیشنل سیشن جج ملک جہانگیر ڈرائیو کررہے تھے۔

دفتر خارجہ کی عمارت کے سامنے واقع پیٹرول پمپ پر دونوں گاڑیاں پہنچیں تو چوہدری خرم نے ایڈیشنل سیشن جج کو تھپڑ مارے جس پر ایڈیشنل سیشن جج ملک جہانگیر نے پستول نکال کر فائرنگ کردی تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔