کھانسی یا بیماری کی علامات ظاہر ہونے پر بچوں کواسکول ہر گز نہ بھیجیں۔فائل فوٹو
کھانسی یا بیماری کی علامات ظاہر ہونے پر بچوں کواسکول ہر گز نہ بھیجیں۔فائل فوٹو

کورونا وبا کے باعث بند تعلیمی ادارے کل سے کھلیں گے

کورونا وبا کے باعث ملک میں بند تعلیمی ادارے چھ ماہ بعد کل سے کھلیں گے۔

میٹرک اورانٹرکی کلاسزکا آغازہوگا، چھٹی سے آٹھویں تک کی کلاسز23 ستمبر سے شروع ہوں گی جبکہ پرائمری کلاسز کا آغاز 30 ستمبر سے ہوگا۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)  نے والدین اور اسکولوں کیلئے ایس او پیز جاری کر دیے ہیں۔ این سی او سی نے بچوں کو ماسک پہنا کر اسکول بھیجنے کی ہدایت کردی ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ بیمار بچوں کو اسکول نہ بھیجیں۔ بچوں میں کھانسی یا بیماری کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں اسکول ہر گز نہ بھیجیں۔ طبیعت زیادہ خراب ہو تو ٹیسٹ کرائیں، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر فوری اسکول انتظامیہ کو آگاہ کریں۔

این سی او سی کا مزید کہنا ہے کہ کسی بھی شخص کو درجہ  حرارت چیک کیے بغیراداروں میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔ بچے ہاتھ نہ ملائیں اوراسکول میں جھولے بھی نہ جھولیں،ہرطرح کی انڈورگیمزیا مقابلوں پر پابندی ہوگی۔