اسلام آباد میں سی پیک کے تحت رشکئی خصوصی اقتصادی زون کی ترقی کے معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں روزگار کا بڑا مسئلہ ہے، روزگار کے حوالے سے آسانیاں پیدا کرنے کے لیے خصوصی اقتصادی زون تعمیر کیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ اقتصادی زون لوگوں کو روزگار مہیا کرے گا، خیبرپختونخوا میں اب غربت کم ہورہی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے اب صرف مواصلات تک محدود نہیں رہے۔ رشکئی اقتصادی زون میں نئی صنعتیں لگیں گی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کے لے ہم نے بہت کوششیں کیں۔ قبائلی علاقوں کے ہم نے بہت قربانیاں دی ہیں۔