حکومت کی منظور کردہ قرار داد کو تمام پارلیمنٹیرینز مل کر اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر لے کر جائيں اور انہیں تھمائيں، اپوزیشن لیڈر کا اسمبلی میں خطاب
حکومت کی منظور کردہ قرار داد کو تمام پارلیمنٹیرینز مل کر اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر لے کر جائيں اور انہیں تھمائيں، اپوزیشن لیڈر کا اسمبلی میں خطاب

ن لیگ کی بنائی لیبارٹریز کے ذریعے ہی موٹروے سانحہ کاملزم پکڑا گیا،شہباز

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے واقعہ نے پوری قوم کو اشکبار کردیا۔ واقعہ سے پوری قوم کے سرشرم سے جھک گئے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے بجائے متاثرہ خاتون پر سوال اٹھائے گئے۔ ایک بدنام زمانہ پولیس افسرکو سی سی پی او تعینات کیا گیا۔ پولیس افسر اس قابل نہیں کہ اتنا اہم عہدہ دیا جائے۔ پولیس افسر نے شرمناک بیان دیا۔ متاثرہ خاتون کے خلاف بیان دینے کے باجود بھی وہ والا پولیس افسر سینہ تان کر کھڑا ہے۔ جن لوگوں نے اس پولیس افسر کو لگوایا وہ اس کا دفاع بھی کرتے رہے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ کسی اپوزیشن رہنمانے موٹر وے واقعہ پر سیاست نہیں کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ عوام وزیراعظم کو ڈھونڈتے پھرتے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے اداروں نے ملزم کو پورا موقع دیا کہ وہ فرار ہوجائے۔ یہ ہماری بنائی ہوئی لیبارٹریز ہی ہیں جن کی بدولت یہ ملزم گرفتار ہوا۔ یہ لیبارٹری دنیا کی دوسری سب سے بڑی لیبارٹری ہے۔ن لیگ کے صدر کا کہنا تھا کہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔انہوں نے اسپیکر سے درخواست کی کہ موٹر وے سانحہ کی تحقیقات کرائی جائیں۔