اللہ کے فضل سے ہم نارمل حالات کی جانب جا رہے ہیں، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود
اللہ کے فضل سے ہم نارمل حالات کی جانب جا رہے ہیں، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود

سندھ میں تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے کل سے یونیوسٹی، کالجر اور اسکول کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ تعلیمی سال 15ستمبر 2020 سے 15مئی 2021 تک ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نویں سے بارہوں جماعت تک کی کلاسیں 15 ستمبر سے شروع ہوں گی۔
تمام اسکولوں میں چھٹی جماعت سے لے کر آٹھویں تک کے اسکول 21ستمبر سے کھلیں گے۔
نرسری اور پری پرائمری کے لیے کلاسیں 28ستمبر سے شروع ہوں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام اسکول اور کالجز سرکاری ایس او پیز پر عمل درآمد کے پابند ہوں گے۔