حکومت سندھ نے کورونا وائرس کے پھیلائو کی روک تھام کے لیے عائد لاک ڈائون میں مزید نرمی کرتے ہوئے شادی ہالوں میں شادی بیاہ کی تقریبات پر چھ ماہ سے عائد پابندی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے تحت شادی ہالوں میں تقریبات کے انعقاد و دیگر تجارتی و کاروباری سرگرمیوں کے لیے اوقات کار بھی جاری کردیے گئے ہیں جن کا اطلاق 15 اکتوبر سے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تجارتی و کاروباری سرگرمیوں کے لیے اوقات کارصبح 6 بجے سے 8 رات بھے تک ہوں گے۔ ہفتے کو تجارتی مراکزرات 9 بجے تک کھولے جاسکیں گے۔
نوٹیفکیشن کے تحت میڈیکل اسٹورز اور اشیائے ضروریہ کی خرید و فروخت پر پابندی نہیں ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سماجی فاصلوں اور ماسک کے ساتھ شادی بیاہ کی تقریبات کا انعقاد ہوسکے گا۔
سندھ حکومت کے اعلامیے کے مطابق نوٹیفکیشن 15 اکتوبر سے نافذ العمل ہوگا۔
دوسری جانب وزیرصنعتت پنجاب میاں اسلم اقبال سے میرج ہال ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ صوبائی وزیر میاں اسلم نے نمائندہ وفد کو بتایا کہ میرج ہال کھولنے کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیاجائے گا۔