تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے کہاہے کہ زیادتی کرنے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں ، درندوں کے انسانی حقوق نہیں ہوتے، سرعام پھانسی اولین ترجیح ہے۔
سینیٹر فیصل جاویدنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ زینب الرٹ بل کو پاس ہونے میں کافی دیرلگی ، بچوں سے زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلیے سزاﺅں کو مزید سخت کیاجائے گا، اگر پولیس والا جلد کارروائی نہیں کرتا تو اس کےخلاف کارروائی ہو گی۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ زیادتی کرنے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں ،درندوں کے انسانی حقوق نہیں ہوتے، سرعام پھانسی اولین ترجیح ہے،انہوں نے کہاکہ سرعام پھانسی کے معاملے پراتفاق رائے پیدا کیاجائے گا،سرعام پھانسی نہیں ہوتی تو ہمیں نامرد کرنے کی سزا کی طرف جانا ہوگا۔
سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ آئے روز زیادتی کے واقعات بڑھ رہے ہیں ،پوری پارلیمنٹ سخت قوانین لا رہی ہے ، ایسے واقعات کوروکنے کیلیے یہ قانون سازی انتہائی ضروری ہے،انہوں نے کہاکہ ایسے کاموں میں بہت سے لوگوں کو سیاسی پشت پناہی بھی حاصل ہوتی ہے،انصاف تیزترین ہوگا، ایسے مجرموں کیساتھ وہ ہوگا یہ یاد رکھیں گے۔