ایران کے کسی بھی حملے کا جواب ایک ہزار گنا بڑا ہو گا۔ٹرمپ
ایران جنوبی افریقہ میں امریکی خاتون سفیرلانا مارکس کے قتل کے منصوبے پر غورکررہا ہے۔رپورٹ
مواخذے کی کارروائی سیاسی انتقام ہے، ٹرمپ کے وکلا
امریکی صدر نے ایرانی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے انتقام کے طور پرامریکا کو کسی طرح بھی نشانہ بنایا گیا تواس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ “اخباری رپورٹس کے مطابق ایران ممکنہ طور امریکا کے خلاف کسی حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ اس کا مقصد اپنے دہشت گرد کمانڈر سلیمانی کا انتقام لینا ہے جسے مستقبل میں حملے اور امریکیوں کے قتل کی منصوبہ بندی کی ذمے داری سونپی گئی تھی۔
According to press reports, Iran may be planning an assassination, or other attack, against the United States in retaliation for the killing of terrorist leader Soleimani, which was carried out for his planning a future attack, murdering U.S. Troops, and the death & suffering…
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) September 15, 2020
ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ “امریکا پر ایران کے کسی بھی حملے کا جواب ایک ہزار گنا بڑا ہو گا”۔انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق ایران جنوبی افریقہ میں امریکی خاتون سفیرلانا مارکس کے قتل کے منصوبے پر غورکررہا ہے۔ یہ بات امریکی اخبار پولیٹیکو نے ٹرمپ انتظامیہ کے ایک ذمے دار ے حوالے سے بتائی ۔