سول ایوی ایشن  اتھارٹی نےواقعے کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔فائل فوٹو
سول ایوی ایشن  اتھارٹی نےواقعے کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔فائل فوٹو

ماسک نہ پہننے پر دو مسافروں کو جہاز سے اتاردیا گیا

جاپان میں ماسک نہ پہننے پر دو مسافروں کو جہاز سے اتاردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ جاپان میں پیش آیا جہاں دو مختلف پروازوں میں ماسک پہننے سے انکار کرنے پر دو مسافروں کو جہاز سے اتار دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان کے شمالی صوبے ہوکاڈو میں مقامی ائیرلائن کے کپتان نے اڑان بھرنے سے قبل مسافروں کو ماسک پہننے کی تاکید کی لیکن جہاز میں موجود ایک مسافر نے کپتان کی ہدایت کو نظر انداز کیا اور ماسک پہننے سے انکار کردیا۔

ائیرلائن کے ترجمان نے بتایا کہ مسافر کی وجہ سے پرواز آدھے گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی اور مسافر کی جانب سے تعاون نہ کرنے پر اسے جہاز سے اتار دیا گیا جب کہ مسافر کا کہنا تھا کہ ماسک پہننے کی وجہ سے اسے الرجی محسوس ہورہی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دوسرا واقعہ جاپان کے شہر کشیرو میں پیش آیا جہاں مسافر کی جانب سے ماسک نہ پہننے پر پرواز کو بغیر اسٹاپ کے رکنا پڑا۔

ائیرلائن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پرواز کے اسٹاپ ہونے پر مسافر کے خلاف کوئی قانونی ایکشن نہیں لیا گیا تاہم اسے پرواز سے اتاردیا گیا جب کہ مسافرکے باعث پرواز 2 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوئی۔