سانحہ ماڈل ٹاؤن متاثرین کی طرف سے بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیے۔فائل فوٹو
سانحہ ماڈل ٹاؤن متاثرین کی طرف سے بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیے۔فائل فوٹو

پولیس قبضہ گروپ بن جائے تو پھر موٹروے جیسے واقعات ہوںگے۔لاہور ہائیکورٹ

متروکہ وقف املاک بورڈ کی زمین پر پولیس کے قبضے کے کیس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ لاہور پولیس ملک میں قبضہ گروپ بن گئی ہے ،پولیس قبضہ گروپ بن جائے تو پھر موٹروے جیسے واقعات ہوں گے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی زمین پر پولیس کے قبضے کے کیس کی سماعت ہوئی ، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کی اراضی پرایلیٹ فورس کا دفتر قائم کیاگیا ،پولیس نے جو اراضی سرینڈر کی وہ بھی متروکہ وقف کو نہیں دے رہی ۔

عدالت نے ڈی آئی جی ایلیٹ فورس کو متروکہ وقف املاک بورڈ کی اراضی پر قبضے سے روک دیا،چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ لاہور پولیس ملک میں قبضہ گروپ بن گئی ہے،پولیس قبضہ گروپ بن جائے تو پھر موٹروے جیسے واقعات ہوں گے۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ سوسائٹی کو زندہ رکھنا ہے تو افسروں کو معاف کرنے کی روش کو چھوڑ دیں ،آئندہ سماعت پر آئی جی پنجاب بھی پیش ہوں گے ۔