لاہورہائیکورٹ نے مریم نواز کو جاری ٹیکس نوٹسز پر عملدرآمد روک دیا، عدالت نے مریم نواز کو بھجوائے گئے ایف بی آر کے انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کے نوٹسز بھی معطل کردیئے ،عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف بی آر کو جواب جمع کرانے کاحکم دیدیا۔
نجی ٹی وی جی این این کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی ایف بی آر کے انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کے نوٹسز کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،مریم نواز کی جانب سے موقف اختیارکیاگیا ہے کہ قانون کے مطابق سارے ٹیکسز ادا کررہی ہوں،ایف بی آر نے 6 لاکھ 57 ہزار کے انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کے نوٹسز بھجوادیے۔
درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت سنگل بنچ کافیصلہ اورایف بی آر کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹسز بھی کالعدم قرار دے ۔
عدالت نے مریم نواز کو جاری ٹیکس نوٹسز پرعملدرآمد روک دیااورایف بی آرکے انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کے نوٹسز معطل کردیے ،عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف بی آر کو جواب جمع کرانے کاحکم دیدیا۔