جہلم میں ٹیوشن سینٹر کے استاد کی کمسن بچیوں پر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس پر پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ٹیچر کو حراست میں لیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔
https://youtu.be/tp85Qlxf2Jk?t=5
پولیس کے مطابق جہلم شہر کے محلہ خانساماں میں ٹیوشن سینٹر میں استاد نے سبق یاد نہ کرنے پر کمسن بچیوں پر تشدد کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو کے وئرال ہوتے ہی ڈی ایس پی سٹی نے ٹیچرکو حراست میں لے لیا تاہم بچیوں کے والدین نے ڈی ایس پی دفتر میں پہنچ کراستاد کو معاف کردیا لیکن اس کے باوجود بھی پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغازکردیا۔