نیپرا کے مطابق 15میں سے 12 اموات میں حیسکو قصور وار قرارپایاگیا۔فائل فوٹو
نیپرا کے مطابق 15میں سے 12 اموات میں حیسکو قصور وار قرارپایاگیا۔فائل فوٹو

آپ کے دعوے حقائق کے برعکس ہیں۔چیئرمین نیپرا کا کے الیکٹرک کو جواب

چیئرمین نیپرا توصیف فاروق نے کے الیکٹرک کی ٹیرف کے حوالے سے درخواستوں پر ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ہم نے آپ کو سن لیااب آپ ہمیں سنیں ،آپ جو دعوے کر رہے ہیں حقائق اس کے برعکس ہیں ، کے الیکٹرک سے نہ صارف مطمئن ہیں نہ عدالت نہ کوئی اور، آپ کے قول اور فعل میں بہت تضاد آرہا ہے، صرف کہی ہوئی بات پر تو143 ارب روپے کی اجازت نہیں دے سکتے ،اگرآپ کی کوتاہیوں سے سرمایہ کاری میں تاخیر ہوئی تو ٹیرف نہیں بڑھائیں گے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق نیپرا میں کے الیکٹرک ٹیرف کے حوالے سے درخواستوں پر سماعت ہوئی ،کے الیکٹرک نے فیول ایڈجسٹمنٹس کی مد میں درخواستیں جلد نمٹانے کی سفارش کی، کے الیکٹرک حکام نے کہاکہ مارچ 2019سے ماہانہ اور سہ ماہی فیول ایڈجسٹمنٹس تاخیر کاشکار ہیں ۔تاخیر سے کمپنی کو 122 ارب روپے کے مالی خسارے کا سامنا ہے ،

ے الیکٹرک حکام کا مزید کہنا ے کہ فیول کاسٹ کی مد میں مختلف اداروں کو ادائیگیاں کرنی ہیں ، نیپرافیول ایڈجسٹمنٹس کی مد میں درخواستوں پر جلد فیصلہ سنائے ۔

چیئرمین نیپراتوصیف فاروق نے کہاکہ آپ کہہ رہے ہیں کہ 298 کے بجائے 442 ارب خرچ کرنے دیں،298 ارب روپے میں سے آپ نے صرف39 فیصد خرچ کئے ،کیا آپ کی کپیسٹی ہے کہ سوا2 سوال میں یہ رقم خرچ کر سکیں ۔

توصیف فاروق نے کہاکہ ہم نے آپ کو سن لیااب آپ ہمیں سنیں ،آپ جو دعوے کر رہے ہیں حقائق اس کے برعکس ہیں ، کے الیکٹرک سے نہ صارف مطمئن ہیں نہ عدالت نہ کوئی اور، آپ کے قول اور فعل میں بہت تضاد آرہا ہے۔

چیئرمین نیپرا نے کہاکہ صرف کہی ہوئی بات پر تو143 ارب روپے کی اجازت نہیں دے سکتے ،اگرآپ کی کوتاہیوں سے سرمایہ کاری میں تاخیر ہوئی تو ٹیرف نہیں بڑھائیں گے ۔

توصیف فاروق نے کہاکہ کے الیکٹرک کی پریزنٹیشن کا طریقہ عجیب ہے ،آپ نے 2 گھنٹے لگا دیئے اتھارٹی کے سوالوں کاجواب نہیں دیا، اتھارٹی نے جو 31 سوال پوچھے تھے ان کاجواب کہاں ہے ،آپ کو ہزار دفعہ کہا ہے کہ پریزنٹیشن کو سادہ اور مختصر کریں ،آپ ہمیں جتنا مرضی جذباتی جواب دیں ہم نے حقائق دیکھنے ہیں ۔