وفاقی کابینہ نے قیدیوں کی سزا میں 90 روز کمی کی منظوری دے دی
وفاقی کابینہ نے قیدیوں کی سزا میں 90 روز کمی کی منظوری دے دی

پی ٹی وی اور پی سی بی میں نشریاتی حقوق کا معاہدہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) اسپورٹس کے درمیان ڈومیسٹک کرکٹ کے نشریاتی حقوق کا معاہدہ طے پا گیا ۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اچھے سسٹم اور مقابلے کی بہترین فضاپیدا ہونے سے زبردست ٹیلنٹ سامنے آیا ہے،آج کا معاہدہ دونوں اداروں کیلیے سودمند ثابت ہو گا۔

وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی وی اور پی سی بی میں ڈومیسٹک کرکٹ کے نشریاتی حقوق کے معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس نئی پیش رفت پر چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور پی ٹی وی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری خواہش ہے پی ٹی وی اسپورٹس کوریج میں قائدانہ کردار ادا کرے، اگر ہم نے کرکٹ اسٹرکچر کو ٹھیک کرلیا تو پاکستان دنیا میں ناقابل شکست ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ماضی میں کچھ ایسے لوگ بیٹھے ہوئے تھے جو اپنے مفادات کی خاطر نظام کی تبدیلی نہیں چاہتے تھے جبکہ پاکستان کرکٹ کا نظام دنیا بھر سے مختلف تھا۔ دنیا کے مختلف ممالک میں رائج کرکٹ کے نظام میں بہترین مقابلے کی فضاپیدا کی جاتی ہے جس سے زبردست کھلاڑی نکلتے ہیں، اگر ہم بھی میرٹ اورمقابلے کی فضاءکو بہتر کر دیں تو پاکستان دنیا میں ناقابل شکست ہو جائے گا۔

وزیراعظم نے آسٹریلین کرکٹ ٹیم کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اب تک کی سب سے کامیاب کرکٹ کھیلی اوراس کی وجہ صرف اور صرف ان کا سسٹم ہے جس کے باعث ٹیلنٹ بہترین طریقے سے پالش ہوتا ہے، ہماری کرکٹ کو دیکھنے اور سمجھنے والا ہر شخص یہ جانتا ہے کہ پاکستان کی ٹیم میں بہت ٹیلنٹ ہے لیکن اسے پالش کرنے کیلیے نظام کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔

میرا خواب ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اگلے ورلڈکپ میں پاکستان کا سب سے بہتر ٹیلنٹ نظر آئے اور پاکستان کی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیم بنے، پاکستان میں کرکٹ کا جو ٹیلنٹ دیکھا، دنیا میں کہیں نہیں دیکھا مگر پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹھیک کرنے کیلیے سسٹم ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، آج کے معاہدے سے اسپورٹس کا لیول بھی اوپرجائے گا اور پی ٹی وی کو آمدنی بھی ملے گی جس سے پی ٹی وی بھی ترقی کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے بڑی مشکلوں سے حفیظ، مصباح اوراظہرکو سمجھایا ہے کہ جب نظام تبدیل ہوتا ہے تو کچھ مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن جو سسٹم اب متعارف کرایا گیا ہے اس سے آپ دیکھیں گے کہ پاکستان کرکٹ بہت ترقی کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ اس اقدام سے ہمیں نظر آ رہا ہے کہ کرکٹ پروموشن میں پی سی بی اور پی ٹی وی دونوں کا فائدہ ہوگا جبکہ میں کیبل نیٹ ورک سے توقع کرتا ہوں کہ وہ جدید تقاضوں کے مطابق استوار ہوں تاکہ پروڈکشن بہتر ہو سکے کیونکہ جتنی اچھی اسکرین نظر آئے گی لوگ اسپورٹس سے اتنا ہی لطف اندوز بھی ہوں گے۔