واقعہ کا مقدمہ مقتول وسیم عثمانی کے بھائی کلیم عثمانی کی مدعیت میں نیوٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا
واقعہ کا مقدمہ مقتول وسیم عثمانی کے بھائی کلیم عثمانی کی مدعیت میں نیوٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا

کراچی: کے ڈی اے آفس میں فائرنگ کے ملزم کا بیان سامنے آگیا

کراچی کے سوک سینٹر میں گزشتہ روز ہونے والی فائرنگ کی تحقیقات جاری ہیں۔
سوک سینٹر میں فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور پولیس نے فائرنگ کرنے والے زخمی ملزم اسسٹنٹ؁ ڈائریکٹر عبدالحفیط کا بیان قلمبند کرکے اسے باقاعدہ گرفتار کرلیا ہے۔
واقعے کا مقدمہ مقتول وسیم عثمانی کے بھائی کلیم عثمانی کی مدعیت میں نیو ٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا۔
دوسری جانب پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم عبدالحفیظ کا بیان قلمبند کرلیا ہے جس کے مطابق مقتول دونوں افسران سے کام کے معاملے پر تنازع چل رہا تھا، متعدد بار کام کے معاملے پر بات نہ ہونے پر اداس ہوا اور فائرنگ کے لیے پستول گھر سے لایا تھا۔
ملزم کا کہنا ہے کہ دونوں افسران نے کمرے میں پکڑنےکی کوشش کی تو پستول نکال لی، دونوں افسران نے پکڑا تو گولیاں چل گئیں، اندازہ نہیں تھا کہ اتنے فائر ہوجائیں گے۔
پولیس نے واقعے کی جگہ سے ملنے والے پستول کو فارنزک کے لیے بھیج دیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سوک سینٹر کراچی میں سرکاری افسران کا تنازع خونی تصادم میں تبدیل ہوگیا تھا اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالحفیظ کی فائرنگ سے ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ‌گلستان جوہر وسیم عثمانی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر وسیم رضا ہلاک ہوگئے تھے جب کہ واقعے میں عبدالحفیظ بھی زخمی ہوا۔