اسلام آبادہائیکورٹ نے پی ٹی وی چیئرمین ارشد خان کی تعیناتی کالعدم قراردیدی، عدالت نے پی ٹی وی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتیاں بھی کالعدم قراردے دیں اور وفاقی حکومت کوقانون کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تعینات کرنے کاحکم دیدیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں پی ٹی وی میں غیرقانونی تعیناتیوں کےخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست پر فیصلہ سنا دیا ، عدالت نے پی ٹی وی چیئرمین ارشد خان اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتیاں کالعدم قرار دے دیں ۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی غیرقانونی طور پر ہوئی ہے ،وفاقی حکومت قانون کے مطابق تعیناتیاں کرے، عدالت نے کہاکہ بورڈ کے ڈائریکٹرزکے فیصلوں کو قانونی تحفظ حاصل ہوگا، عدالت نے چیف نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز قطرینہ حسین کی تقرری درست قراردیدی۔