سول عدالت نے 27 اپریل کو تمام فریقین کو متعلقہ ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔فائل فوٹو
سول عدالت نے 27 اپریل کو تمام فریقین کو متعلقہ ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔فائل فوٹو

نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری تعمیل کیلیے برطانیہ ارسال

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری تعمیل کیلیے برطانیہ ارسال کردیے گئے ،اسسٹنٹ رجسٹرار اسلام آبادہائیکورٹ نے نوازشریف کے وارنٹ جاری کیے اورسیکریٹری خارجہ امورکو وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وارنٹ گرفتاری میں کہاگیا ہے کہ نوازشریف کی 22 ستمبر صبح11 بجے عدالت حاضری یقینی بنائے جائے ،نوازشریف کے وارنٹ گرفتاری پارک لین لندن کے پتہ پرارسال کیے گئے ہیں ،سابق وزیراعظم کی طلبی کے تمام حکم نامے بھی برطانیہ ارسال کیے گئے ہیں۔