دنیا کے دوسرے امیرترین شخص اورمائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا کہ کوروناوائرس کی وبا نے ساری دنیا کو25 ہفتوں کے اندرتقریباً 25 سال پیچھے دھکیل دیا۔
انہوں نے کہا کہ کوویڈ۔19 وبا کیلیے باہمی طورپرجدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔ ہر ملک اس سے متاثر ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے وسائل کو وبا سے نمٹنے پرجھونک دیا گیا ہے۔ ہرحکومت وائرس پرقابو پانے کیلیے بے تحاشا رقومات خرچ کررہی ہے۔ گلوبل ویکسین کی تیاری نے ہرایک کو مضطرب کردیا ہے۔