احتساب سیاسی انجینئرنگ کا آلہ بن کر رہ گیا ہے، بلا امتیاز احتساب کا نظام نہیں ہوگا تو احتساب اندھا کھیل بن جائے گا،عابد ساقی
احتساب سیاسی انجینئرنگ کا آلہ بن کر رہ گیا ہے، بلا امتیاز احتساب کا نظام نہیں ہوگا تو احتساب اندھا کھیل بن جائے گا،عابد ساقی

ججز کی تعیناتی کا اختیار صرف پارلیمنٹ کو ہونا چاہیے،پاکستان بار کونسل

پاکستان بار کونسل کے زیر اہتمام اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) ہوئی جس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں سیاسی رہنماؤں، وکلاء تنظمیوں کے عہدیداروں اور دیگر نے بھی شرکت کی۔
اے پی سی کا موضوع ججز کی تعیناتی، احتساب اور سول آزادی تھا۔ وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل عابد ساقی نے خطاب میں کہاکہ ججز کی تعیناتی کا اختیار صرف پارلیمنٹ کے پاس ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمان تمام قانونی برادری کو متحرک کرکے ججز کی تعیناتی کا طریقہ کار مرتب کرے، احتساب سیاسی انجینئرنگ کا آلہ بن کر رہ گیا ہے، بلا امتیاز احتساب کا نظام نہیں ہوگا تو احتساب اندھا کھیل بن جائے گا۔