امريکا کے جنگلات میں لگی آگ سے اٹھتے دھویں سے شمالی يورپ کے کئی علاقوں کی فضا آلودہ ہوگئی۔
امريکا کی رياست کيلی فورنيا اور ديگر مغربی رياستوں کے جنگلات ميں لگی خطرناک ترين آگ اگست سے مسلسل بھڑک رہی ہے۔
ان جنگلات کا انتہائی کثيف دھواں سمندر پار يورپ کی فضاؤں ميں بھی پہنچ چکا ہے۔
ماہرين نے سيٹيلائيٹ کی مدد سے جنگلات کی آگ کے اثرات کو پوری دنيا ميں مانيٹر کيا ہے اور اسے سينکڑوں گنا زيادہ شديد قرار ديا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں ميں مزيد دھواں يورپ کو لپيٹ ميں لے گا۔