عدالت نے وزارت داخلہ سے میڈیکل کے طلباکے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔فائل فوٹو
عدالت نے وزارت داخلہ سے میڈیکل کے طلباکے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔فائل فوٹو

سانحہ تیز گام ایکسپریس۔فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سانحہ تیز گام ایکسپریس کی تحقیقات کیلیے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ اگر کنڈیکٹ پر استعفیٰ دینا پڑا تو سارے وزراکو استعفیٰ دینا پڑے گا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں سانحہ تیز گام ایکسپریس کی تحقیقات کیلیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت نے کہاکہ وزارت داخلہ ، پولیس اور ریلوے اپنی انکوائری کررہی ہے۔

وکیل درخواست گزار نے کاکہاکہ وزیر ریلوے کا حادثے پر جو کنڈکٹ رہا اس پرانہیں مستعفی ہونا چاہئے تھا ، جسٹس محسن اخترکیانی نے کہاکہ اگر کنڈیکٹ پراستعفیٰ دینا پڑا تو سارے وزراکو استعفیٰ دینا پڑے گا ۔استعفیٰ اخلاقی بنیادو ں پر دیا جاتا ہے پاکستان میں ابھی اخلاقیات اس سطح تک پہنچی نہیں ۔

جسٹس محسن اخترکیانی نے کہاکہ موٹروے زیادتی کیس کی ساری تحقیقات میڈیا پر ہی ہو رہی ہیں ، پوراپاکستان ہی موٹروے کیس کا تفتیشی افسر بنا ہوا ہے ،جسٹس محسن اختر کیانی نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔