تعلیمی سال اپریل کے بجائے اگست سے شروع کرنے پرکوئی حتمی فیصلہ نہ ہو سکا۔فائل فوٹو
تعلیمی سال اپریل کے بجائے اگست سے شروع کرنے پرکوئی حتمی فیصلہ نہ ہو سکا۔فائل فوٹو

محکمہ تعلیم سندھ کا پرائمری کلاسز مزید بند رکھنے پرغور

تعلیمی ادارے کھولنے کے بعد کورونا کیسزکی صورت حال کے پیش نظر محکمہ تعلیم سندھ نے پرائمری کلاسز مزید بند رکھنے پرغورشروع کردیا۔ پرائمری کلاسوں کی تاریخ میں مزید ایک ماہ توسیع کا امکان ہے۔

صوبائی وزیر صحت تعلیمی ادارے کھلنے پر بچوں کے اسکول جانے کی مخالفت کر چکی ہیں۔ پرانے شیڈول کے مطابق پرائمری کے بچوں کو 30 ستمبر سے اسکول آنے کی اجازت دی تھی، آئندہ چند دنوں میں پرائمری اسکولوں کو مزید بند رکھنے کے حوالے سے فیصلہ ہوگا۔