کورونا ایس او پیزکی خلاف ورزی پر ملک بھر میں مزید 13 تعلیمی ادارے بند کردیے گئے، حفاظتی انتظامات پرعمل درآمد نہ کرنے کے باعث سیل تعلیمی اداروں کی تعداد 35 ہوگئی۔
این سی او کے مطابق بند کیے گئے اسکول کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کر رہے تھے، سیل کیے گئے تعلیمی اداروں میں سے 10 خیبرپختونخوا اور 3 سندھ کے ہیں۔ کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی انتظامات پرعمل نہ کرنے پر بند کیے گئے تعلیمی اداروں کی تعداد 35 ہوگئی۔
اسکول میں بارشوں کے بعد پانی جمع ہونے کی شکایات پر صوبائی وزیر تعلیم کی جانب سے دورے جاری ہیں، سعید غنی نے ایگرو ٹیکنیکل گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول نیو کراچی کا دورہ کیا۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ نالہ اوور فلو ہونے کے باعث علاقے کا سیوریج کا نظام تباہ ہوگیا، انتظامیہ پانی کی نکاسی کیلیے کوشاں ہے۔