ارکان پارلیمنٹ کی سال 2018 کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کر دی گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سب سے غریب صوبے کے وزیراعلیٰ نے سب سے زیادہ ٹیکس دیا،وزرائےاعلیٰ میں جام کمال نے سب سے امیر،عثمان بزدرغریب نکلے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے 48 لاکھ روپے سے زیادہ ٹیکس دیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کوئی ٹیکس نہیں دیا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 10 لاکھ 22 ہزار روے ٹیکس دیا، وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان نے 2 لاکھ 35 ہزار ٹیکس جمع کرایا۔