برطانیہ میں 14 سالہ مسلم طالبہ جو گزشتہ روزاسکول سے گھرآتے ہوئے لاپتہ ہوگئی تھی اس کی لاش مل گئی۔
کہکشاں راشد دوپہر 2 بجے کے قریب غائب ہوئی،جس کی فوری طورپرتلاش شروع کردی گئی، ویسٹ یارکشائر پولیس نے بتایا کہ اس کی لاش کیگلی کے علاقے سے ملی ہے، اسی علاقے کی وہ رہائشی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کی موت کے حوالے سے آس پاس سے کوئی مشکوک چیزنہیں ملی ۔
پولیس کے بیان کے مطابق کہکشاں ہولی فیملی اسکول سے گھر واپس نہیں پہنچی۔اسے آخری باراسکول میں دوپہر1.50 بجے نیوی پتلون اورنیوی پیئ شرٹ پہنے دیکھا گیا تھا۔
کہکشاں راشد کی موت کے حوالے سے ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا،تاہم14 سالہ کہکشاں راشد کے اہل خانہ کوآگاہ کردیا گیا ہے۔