پولیس سے انصاف نہ ملنے پر متاثرہ لڑکی دلبرداشتہ ہوگئی تھی۔فائل فوٹو
پولیس سے انصاف نہ ملنے پر متاثرہ لڑکی دلبرداشتہ ہوگئی تھی۔فائل فوٹو

لڑکی کی خود کشی۔بروقت مقدمہ درج نہ کرنے پرایس ایچ او اورمحررگرفتار

تحصیل خیرپورٹامیوالی میں لڑکی سے زیادتی کی مبینہ کوشش پر پولیس کی جانب سے بروقت مقدمہ درج نہ کرنے پر متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ او رانا انوارالحق اور محررکوگرفتارکرکے حوالات میں بند کردیا گیا ہے۔

پنجاب کے ضلع بہاولپور کی تحصیل خیرپورٹا میوالی میں مبینہ زیادتی کی کوشش پر19 سالہ لڑکی  نے مبینہ طورپرزہرکھا کر خود کشی کرلی۔

نجی ٹی وی کے مطابق بہاول پورکی تحصیل خیر پورٹامیوالی میں 19 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کی گئی اورتشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے تاخیر سے پرچہ درج کیا جس کی وجہ سے مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی نے دلبرداشتہ ہوکرخودکشی کرلی۔

مٹاثرہ لڑکی اوراس کے والدین نے تھانہ خیرپور ٹامیوالی میں درخواست دی۔ پولیس نے درخواست وصول کی لیکن کارروائی عمل میں نہ لائی اورملزم لقمان آزادانہ گھومتا رہا۔

پولیس سے انصاف نہ ملنے پر متاثرہ لڑکی دلبرداشتہ ہوگئی اورزہرپی لیا۔ طبیعت بگڑنے پر والدین بیٹی کو اسپتال لے کرگئے جہاں اس کی جان نہ بچ سکی۔

متاثرہ لڑکی کی خودکشی کی خبر میڈیا پر نشر ہوئی تو ڈی پی او بہاول پور کے حکم پرکارروائی کرکےپولیس نے ملزم کو گرفتارکرلیا۔ 

مقدمہ درج نہ کرنے اورانصاف نہ دلانے پر تھانہ خیرپورٹامیوالی کے ایس ایچ او رانا انوارالحق سمیت عملے کو بھی گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا گیا

دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کی مبینہ خودکشی کا نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر(آر پی او) بہاولپور سے رپورٹ طلب کرلی اور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔