اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا معاملہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے ایجنڈے میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق اے پی سی سے متعلق پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن میں معاملات طے پا گئے اوراسپیکرقومی اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کا معاملہ ایجنڈا میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسپیکرکے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کا مشورہ بلاول بھٹو زرداری دیں گے۔حکومت کی دو سالہ کارکردگی عوام کے سامنے لانے کا معاملہ بھی اے پی سی کے ایجنڈے کا حصہ ہوگا۔
اپوزیشن کی اے پی سی کے ایجنڈے میں متحدہ اپوزیشن کی جانب سے جلسے جلوس اور سڑکوں پر عوامی احتجاج کرنا بھی شامل ہوگا۔
عوامی احتجاج کے ذریعے وزیراعظم کو استعفیٰ پرمجبورکرنے کا معاملہ بھی ایجنڈا میں شامل کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ وزیراعظم کو عوامی احتجاج کے ذریعہ مستعفی ہونے پرمجبورکرنے کا مشورہ ن لیگ دے گی۔