اسپیکراسد قیصر نے اجلاس آج شام ساڑھے 4 بجے طلب رکھا تھا۔فائل فوٹو
اسپیکراسد قیصر نے اجلاس آج شام ساڑھے 4 بجے طلب رکھا تھا۔فائل فوٹو

متحدہ اپوزیشن کا بائیکاٹ۔پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کااجلاس ملتوی

متحدہ اپوزیشن کے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کےاجلاس کے بائیکاٹ کے بعداسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس ملتوی کردیا۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس کے بائیکاٹ کی تصدیق کردی۔

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس اسپیکراسد قیصر نے آج شام ساڑھے 4 بجے طلب رکھا تھا جس کا نوٹیفکیشن رات دیرگئے جاری کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں گلگت بلتستان میں پارلیمانی انتخابات سے متعلق امورپرغورکیا جانا تھا۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ اپوزیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں رویے کے باعث قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ اپوزیشن سمجھتی ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اسپیکر نے جانبداری کا مظاہرہ کیا۔