کراچی انڈسٹریل ایریا میں گودام چورنگی کے قریب فائرنگ سے پولیس اہلکارجاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی انڈسٹریل ایریا میں گودام چورنگی کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکارکوموت کے گھاٹ اتاردیا اورفرارہوگئے۔پولیس اہلکار تھانہ شاہ فیصل کالونی میں تعینات تھا اور ڈیوٹی کرکے گھر واپس جارہا تھا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس اہلکار کی شناخت عارف کے نام سے کی گئی ہے جو مدد گارپولیس15 میں فرائض انجام دے رہا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکارکوموٹر سائیکل سوارملزمان نے نشانہ بنایا، متوفی پولیس اہلکارکی لاش جناح ہسپتال منتقل کردی گئی۔
پولیس نے فوری طورپرموقع پرملزمان کی تلاش شروع کردی تاہم ابھی تک کوئی کوئی گرفتاری عمل مہیں آئی۔