پولیس کے مطابق یہ واقعہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں سنگر چورنگی کے قریب ایک پیٹرول پمپ پرپیش آیا۔
بتایا جاتا ہے کہ پٹرول پمپ پر بس میں نصب سلنڈر میں گیس بھری جا رہی تھی کہ سلنڈرایک دھماکے سے پھٹ گیا۔
33 سالہ رمیض اس واقعے میں شدید زخمی ہوا ہے جس کی دونوں ٹانگیں جسم سے جدا ہو گئیں۔زخمی کو فوری طورپرایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا انتقال ہوگیا۔
پولیس کے مطابق اس واقعے میں بس کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، بس کا ڈرائیور فرارہوگیا۔کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس بس میں سلنڈر پھٹنے کے واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔