سابق صدر اور شریک ملزم 29 جون کو عدالت کے روبرو پیش ہوں۔فائل فوٹو
سابق صدر اور شریک ملزم 29 جون کو عدالت کے روبرو پیش ہوں۔فائل فوٹو

آل پارٹیزکانفرنس سے آصف زرداری کا ویڈیولنک پرخطاب

سابق صدر آصف زرداری نے کہاہے کہ میرا خیال ہے کہ اے پی سی کے بعد پہلا بندہ میں ہی ہوں گا جو جیل میں ہوں گا مگر میری مولانا صاحب سے درخواست ہے کہ کبھی ملاقات کیلیے تو آئیے گا اس ملاقات کامجھے انتظار بھی رہے گا۔
اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس جاری ہے، اے پی سی سے ویڈیو لنک کے ذریعے ابتدائی خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہاکہ اے پی سی کے شرکا کو خوش آمدید کہتا ہوں ،میری نظر میں اے پی سی بہت پہلے ہونی چاہیے تھی۔
آصف زرداری نے کہاکہاے پی سی سے متعلق حکومت جو ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے یہی اے پی سی کی کامیابی ہے،لوگ ہمیں سن رہے ہیں چاہے کتنی ہی پابندیاں لگائی جائیں۔
آصف زرداری نے کہاکہ جب سے سیاست میں ہوں میڈیا پراس طرح کی پابندیاں نہیں دیکھیں،یہ کوئی جمہوریت نہیں اس طرح ملک نہیں چلتے۔
آصف زرداری نے کہا کہ اے پی سی میں ایسا لائحہ عمل طے کیا جائے کہ اس حکومت سے عوام کو نجات دلائی جا سکے۔
آصف زرداری نے کہا کہبلاول بھٹونے پہلے دن کہا تھا کہ وزیراعظم سلیکٹڈ ہیں،اٹھارہویں ترمیم کےذریعےسب سے زیادہ حصہ پنجاب کوملتا ہے،18ویں ترمیم آئین کے گرددیوار ہے جس سے کوئی آئین کو میلی آنکھ سےنہیں دیکھ سکتا۔
آصف زرداری نے کہاکہ ہم آہنگی کےذریعے مشرف کوگھربھیجا اور18ویں ترمیم بھی پاس کی،بےنظیربھٹونے نوازشریف کے ساتھ میثاق جمہوریت پردستخط کیےتھے۔
آصف زرداری نے نواز شریف کے لیے جلد صحتیابی کی دعا کی اورکہاکہ مریم نواز قوم کی بیٹی ہے انھوں نے بہت تکلیفیں برداشت کی ہیں، ہم ان کے ساتھ ہیں۔