مشیر داخلہ شہزاداکبر نے کہاہے کہ کہتے ہیں پاکستان میں میڈیا آزاد نہیں، ابھی قوم نے سزایافتہ اشتہاری مجرم کا لائیو بھاشن سناہے۔
شیر داخلہ شہزاداکبر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کہتے ہیں پاکستان میں میڈیا آزاد نہیں،ابھی قوم نے قوانین کے برعکس ایک سزایافتہ اشتہاری مجرم کا لائیو بھاشن سنا۔
بلاول چونکہ لکھی تقریر کر سکتا ہے اسیلیے فرما رہے ہیں سابق وزیراعظم کو بولنے نہیں دیا جا رہا بھائی آپ سمیت آپکے سابق وزیراعظم کی اصل صورت پوری قوم لائیو دیکھ رہی ہے لگتا ہے شیری صاحبہ دور بیٹھیں ہیں اور لکھی تقریر درست نہ کر سکی
— Mirza Shahzad Akbar (@ShazadAkbar) September 20, 2020
شہزاد اکبر نے کہاکہ کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو اورہمیشہ کی طرح گرم ہواچلتے ہی ووٹر کو چھوڑ کر لندن بھاگ جاتے ہیں،میاں صاحب بضد ہیں صرف وہ جج قبول ہے جوانہیں ثبوتوں کے باوجود بری کرے۔
مشیر داخلہ کا اپنے ٹوئٹ میں مزید کہناتھا کہ بلاول چونکہ لکھی تقریرکرسکتا ہے اس لیے فرما رہے ہیں سابق وزیراعظم کو بولنے نہیں دیا جا رہا بھائی آپ سمیت آپ کے سابق وزیراعظم کی اصل صورت پوری قوم لائیو دیکھ رہی ہے لگتا ہے شیری صاحبہ دور بیٹھی ہیں اورلکھی تقریر درست نہ کر سکی۔