وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہاہے کہ ابو بچاؤ مہم کی اور قسط فلاپ ہو گئی ،نوازشریف کی تقریر کانکتہ ہے اگر میں حکومت میں ہوں تو سب ٹھیک ہے ۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ نوازشریف کی تقریرکا نکتہ یہ ہے اگر میں حکومت میں ہوں تو سب ٹھیک ہے لیکن اگر فوج مجھے حکومت میں لانے کیلیے کردارادا نہیں کرتی تو وہ ناقابل قبول ہے، فوج اور عدلیہ سے گلہ صرف یہ ہے کہ جب عمران خان اورعوام نے مجھے نکالا تو آپ میرے ساتھ کیوں نہیں کھڑے ہوئے۔
ابو بچاؤ مہم کی اور قسط فلاپ،میڈیا کی آزادی کا اس سے بڑہ کر کیا ثبوت ہو گا کہ نواز شریف کی تقریر براہ راست دکھائ گئ،کہتے ہیں تیتیس سال ملک میں آمریت رہی لیکن انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان سالوں میں پندرہ سال وہ خود اس سسٹم کا حصہ رہے اور کٹھ پتلی کے طور پر خدمات سرانجام دیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 20, 2020
وفاقی وزیر کا کہناہے کہ ابو بچاؤ مہم کی اور قسط فلاپ،میڈیا کی آزادی کا اس سے بڑھ کرکیا ثبوت ہو گا کہ نواز شریف کی تقریر براہ راست دکھائی گئی،کہتے ہیں 33 سال ملک میں آمریت رہی لیکن انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان سالوں میں پندرہ سال وہ خود اس سسٹم کا حصہ رہے اور کٹھ پتلی کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔