حفاظتی ٹیکوں کی کوریج کے لیے ہیلپ لائن 1166 بنائی ہے، محکمہ صحت سندھ
حفاظتی ٹیکوں کی کوریج کے لیے ہیلپ لائن 1166 بنائی ہے، محکمہ صحت سندھ

شہر قائد میں انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہوگی

شہر قائد میں انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہوگی، اس سلسلے میں انتظامات مکمل کرلیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق آج کمشنر کراچی سہیل راجپوت کی زیرصدارت انسداد پولیو مہم کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں تمام ڈی سیز، محکمہ صحت کے افسران، عالمی ادارہ صحت اور یونیسف روٹری کے نمائندوں نے شرکت کی۔

کمشنرکراچی کو ای او سی نے بریفنگ دی، بتایا گیا کہ انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا جا چکا ہے، انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہوگی اور 7 روز جاری رہے گی۔

کمشنر کراچی سہیل راجپوت کل صبح ہیلتھ سینٹر بلدیہ میں اس مہم کا افتتاح کریں گے، کراچی کی 8 حساس یونین کونسلوں میں خصوصی ٹیمیں مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کمشنر کراچی نے سپر ہائی رسک یونین کونسلوں پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں مائیکرو پلان اور مانیٹرنگ نظام کا بھی جائزہ لیا گیا اورمانیٹرنگ کو مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے کہاکہ مہم کے دوران 22 لاکھ بچوں کو پولیوکے قطرے پلائے جائیں گے، 6 ہزار سے زائد پولیو ٹیمیں اور2 ہزار سے زائد سپروائزر فرائض انجام دیں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کرونا کے پیش نظر ایس او پیز کو سختی سے نافذ کیا جائے گا، کرونا سے بچاﺅ کے لیے فیس ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزر کا استعمال لازمی ہوگا۔ اس سلسلے میں والنٹیرز کے لیے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ گھر پر دروزاے کو ہاتھ کی بجائے پین یا رولر سے نوک کیا جائے گا۔

اجلاس کے گئے فیصلے کے مطابق پولیو ٹیموں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔