اگر پیداوار 2700 میگاواٹ اور طلب 3200 میگاواٹ ہے تو ملبہ گیس فراہمی پر کیوں ڈالا جارہا ہے، عوام
اگر پیداوار 2700 میگاواٹ اور طلب 3200 میگاواٹ ہے تو ملبہ گیس فراہمی پر کیوں ڈالا جارہا ہے، عوام

سردیوں میں گیس نہیں ملے گی،کے الیکٹرک کو سوئی گیس کمپنی کا انتباہ

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ موسم سرما میں گیس کا بحران شدید ہوگا، سردیوں میں سندھ میں ایس ایس جی سی کو 300 ایم ایم سی ایف ڈی کمی کا سامنا ہوگا، گیس کے مسائل مزید پیچیدہ ہوں گے، پیشگی اطلاع تمام اسٹیک ہولڈرز کو دی جا چکی ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز سمیت کے الیکٹرک اپنا متبادل بندوبست کریں۔
ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا تھا کہ گھریلو صارفین کو گیس پہنچانا اولین ترجیحات میں شامل ہے، کراچی میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی، مختلف گیس فیلڈز سے ایس ايس جی سی کے گیس سسٹم میں گیس کم موصول ہو رہی ہے، گیس فیلڈ سے گیس کمی سے لو گیس پریشر کی شکایات ہیں۔
ترجمان کے مطابق ایس ایس جی سی کو 150 ایم ایم سی ایف ڈی کا شارٹ فال ہے، شارٹ فال ہونے سے لائن پیک کی صورتحال متاثر ہوئی ہے، سنجھورو اور زرگون گیس فیلڈز سالانہ مرمت کی وجہ سے بند ہے، باقی گیس فیلڈز سے ملنے والی گیس کی مقدار میں بھی کمی ہورہی ہے، کے الیکٹرک کو 190 سے 200 ایم ایم سی ایف ڈی تک گیس کی سپلائی جاری رکھی ہوئی ہے، اُمید ہے کہ کچھ دنوں میں حالات بہتر ہوں گے۔