چٹخارے اور میٹھے کا حسین امتزاج تھا،اپوزیشن لیڈروں کا منہ میٹھا کرانے کیلئے شاہی ٹکڑے اور کیریمل کسٹرڈ پیش کیا گیا
چٹخارے اور میٹھے کا حسین امتزاج تھا،اپوزیشن لیڈروں کا منہ میٹھا کرانے کیلئے شاہی ٹکڑے اور کیریمل کسٹرڈ پیش کیا گیا

آل پارٹیز کانفرنس کے شرکاء کیلئے کھانے کا اہتمام، 15ڈشیں تیار کی گئیں

اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کے شرکاء کیلئے نمکین اور میٹھے سمیت پندرہ ڈشز کا اہتمام کیا گیا۔ پینے کیلئے گرین ٹی اور سافٹ ڈرنکس پیش کیے گئے۔ ڈشز میں لاہوری فرائیڈ فش، چکن ملائی بوٹی، بیف چپلی کباب، مٹن بادامی قورمہ، پالک چکن، مٹر پلاؤ اور آلو کی بھجیا شامل تھے جو اچاری روغنی نان، سادہ نان اور روٹی کے ساتھ پیش کیے گئے۔ چٹ پٹے چٹخارے کے بعد اپوزیشن لیڈروں کا منہ میٹھا کرانے کیلئے شاہی ٹکڑے اور کیریمل کسٹرڈ پیش کیا گیا۔