ٹرائل کورٹ آ پ کو اجازت د ے 30دن تک بیرون ملک جاسکتے ہیں۔فائل فوٹو
ٹرائل کورٹ آ پ کو اجازت د ے 30دن تک بیرون ملک جاسکتے ہیں۔فائل فوٹو

شرجیل میمن کی اہلیہ کو بیرون ملک جانے کی جازت

سندھ ہائیکورٹ نے شرجیل میمن کی اہلیہ کو بیرون ملک جانے کی جازت دیدی۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں شرجیل میمن کی اہلیہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے کیس کی سماعت ہوئی ،جسٹس کے کے آغا نے کہاکہ صدف شرجیل ریفرنس میں مرکزی ملزمہ نہیں ،ریفرنس میں تاحال ملزمان پر فرد جرم بھی عائد نہیں ہوئی ۔

عدالت نے صدف شرجیل کو بیرون ملک جانے کی جازت دیدی،صدف شرجیل کو 22 ستمبر سے 2 اکتوبر تک جانے کی جازت ملی ہے ۔