اپوزیشن لیڈر کے عشائیے میں یوسف گیلانی، راجہ پرویز، شیری رحمان، اسعد محمود، ساجد میر، محسن داوڑ ودیگر رہنمائوں کی شرکت
اپوزیشن لیڈر کے عشائیے میں یوسف گیلانی، راجہ پرویز، شیری رحمان، اسعد محمود، ساجد میر، محسن داوڑ ودیگر رہنمائوں کی شرکت

شہبازشریف کے جوابات سے صحافی لاجواب

مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف منی لانڈرنگ کیس میں ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پرصحافی کے سوال پر”اس مرتبہ اے پی سی سے کتنے پرامید ہیں ؟“ کا جواب دیتے ہوئے صدر ن لیگ نے کہاکہ ہم نے پی پی سی سیمنٹ منگوایا ہے تاکہ اپوزیشن کےاتحاد میں دراڑیں نہ پڑیں۔

صحافی کے ایک اور سوال ”نوازشریف کل تندرست لگ رہے تھے، کب واپس آرہے ہیں؟ کا جواب دیتے ہوئے شہبازشریف نے کہاکہ نوازشریف کی صحت سے متعلق ڈاکٹرز ہی بتا سکتے ہیں ۔

ایک اور صحافی کے سوال ”مولانا صاحب ہر دفعہ اے پی سی میں کسی نکتے پر ناراض ہو جاتے ہیں “ کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ جمہوریت کا حسن ہے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک نکتے پر لانا آسان کام نہیں ۔