احتساب عدالت نے ایف آئی اے کو العریبیہ، رمضان، شریف فیڈ اورڈیری ملزکےخلاف انکوائری میں حمزہ شہباز کا جیل میں بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت دیدی۔
نجی ٹی وی کے مطابق العریبیہ، رمضان، شریف فیڈ اور ڈیری ملزکےخلاف انکوائری شروع ہوگئی ،ایف آئی اے نے حمزہ شہباز کاجیل میں بیان ریکارڈ کرنے کیلیے احتساب عدالت سے رجوع کرلیا۔
ایف آئی اے نے موقف اختیار کیا ہے کہ حمزہ شہباز العریبیہ ، رمضان شوگرملز سمیت دیگر کمپنیوں کے ڈائریکٹر ہیں ،لہٰذا جیل میں ان کا بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت دی جائے، احتساب عدالت نے ایف آئی اے کو حمزہ شہبازکا جیل میں بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت دیدی۔