امریکی ریاست ٹیکساس میں چھوٹا طیارہ حادثے کا شکارہوگیا جس میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔
ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں ائیرپورٹ کے قریب طیارہ حادثے میں دو مرد اوردوخواتین ہلاک ہوگئے۔ مقامی افسرنے بتایا کہ پائلٹ ہنگامی لینڈنگ کرنے کی کوشش کررہا تھا۔
ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاموں میں حصہ لیا تاہم زخمی ہسپتال منتقل کیے جانے سے قبل ہی موت کا شکارہوگئے۔ مرنے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
امریکی فیڈرل ایوی ایشن اور نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ سمیت متعلقہ حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔