فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق ایس ایچ او کی ملازمت پربحالی اورپنشن کی استدعا مسترد

سپریم کورٹ نے سابق ایس ایچ او بھنل خان کی ملازمت پر بحالی کی اپیل خارج کردی، عدالت نے ملزم کو پنشن اور دیگر سہولیات دینے کی استدعا بھی مسترد کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں کراچی کے تھانہ بلال کالونی کے سابق ایس ایچ او بھنل خان کی ملازمت پر بحالی کی اپیل پر سماعت ہوئی ،عدالت نے کہاکہ مذکورہ ایس ایچ او کیخلاف اغوا برائے تاوان اورناجائز اسلحہ سمیت 5 مقدمات درج تھے ۔

چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ محکمانہ رپورٹ میں لکھا ہے آپ علیحدہ تھانہ چلارہے تھے ، آپ کی گاڑی سے غیر قانونی ایس ایم جی اور پستول بھی برآمد ہوا،عدالت نے کراچی کے تھانہ بلال کالونی کے سابق ایس ایچ او بھنل خان کی ملازمت پر بحالی کی اپیل خارج کردی ،عدالت نے ملزم کو پنشن اور دیگر سہولیات دینے کی استدعا بھی مسترد کردی ۔