درجنوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔فائل فوٹو
درجنوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔فائل فوٹو

کراچی میں فیکٹری کی عمارت زمین بوس

کراچی کے علاقے سائٹ میں سیمینز چورنگی کے قریب فیکٹری کی دو منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی۔کئی افراد ملبے تلے دب گئے،ایک زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شیر شاہ میں پلاسٹک بیگ بنانے والی فیکٹری کی خستہ حال عمارت زمین بوس ہونے سے متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں،امدادی ٹیمں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں۔ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق دانہ بنانے کی فیکٹری میں مزدورکام کر رہے تھے،عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام لوگ اپنی مدد آپ کے تحت کر رہے ہیں لیکن عمارت کا ملبہ بھاری ہونے کی وجہ سے ممکن نہیں، تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ کتنے لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جائے وقوع پرلوگ جمع ہیں،عمارت کے اندر سے چیخوں کی آوازیں آ رہی ہیں،بہت سے لوگ اندر موجود ہیں۔