ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکارکیا گیا۔فائل فوٹو
ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکارکیا گیا۔فائل فوٹو

ڈاکٹر ماہا قتل کیس۔ملزمان رکشے میں فرار۔ پولیس منہ تکتی رہی

ڈاکٹر ماہا قتل میں عدالت نے نامزد ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی جس پر ملزمان فیصلہ سنتے ہی احاطہ عدالت سے رکشے میں بیٹھ کر فرار ہو گئے اور پولیس منہ تکتی رہ گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ڈاکٹر ماہا قتل کیس میں نامزد ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا ، عدالت نے ملزم جنید اور وقاص کی ضمانت مسترد کردی ،ملزم وقاص فیصلہ سنتے ہی عدالت سے فرار ہوگیا۔

سٹی کورٹ کے باہر تفتیشی افسرنے رکشے میں بیٹھے جنید کو پکڑااورہتھکڑی بھی لگا دی تاہم جنید کے وکلا نے ملزم کو فرارکروا دیا۔واضح رہے کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔