تنازع کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔فائل فوٹو
تنازع کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔فائل فوٹو

فوج کا سیاسی عمل سے کوئی تعلق نہیں۔عسکری قیادت

آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی پارلیمانی رہنماﺅں سے ملاقات ہوئی اس دوران عسکری قیادت نے فوج کو سیاسی معاملات سے دور رکھنے پراصرارکیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق عسکری قیادت کی جانب سے واضح الفاظ میں کہا گیا کہ فوج کا سیاسی عمل سے براہ راست یا باالواسطہ کوئی تعلق نہیں، ضرورت پڑنے پر فوج ہمیشہ سول انتظامیہ کی مدد کرتی ہے ۔

پارلیمانی رہنماﺅں کے ساتھ ملاقات کے دوران عسکری قیادت کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان پرتیزتر اورموثرعملدرآمد پر زوردیا گیا۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کے انتظامیہ اموراورقومی اسلامتی کے امور سے متعلق بات چیت ہوئی ۔